امریکی وزیر خارجہ کی بھارت پر تنقید

Brooklyn, New York

امریکی وزیر خارجہ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ تشویشناک ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بھارت میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نریندرمودی کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

انتونی بلنکن نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں سرکاری افسر، پولیس اہلکار اور جیل حکام ملوث ہیں۔ انسانی حقوق کی اہمیت اور بلاتفریق فراہمی سے متعلق مؤقف سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

اس موقع پر موجود بھارتی وزیر دفاع اور بھارتی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

admin@defensetalks.com  Web   More Posts

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Join the Newsletter

Subscribe to get our latest content by email.

    We respect your privacy. Unsubscribe at any time.