Wednesday, September 27, 2023
spot_img
spot_img

ایران کی مزید امریکی آفیشلز پر پابندیاں

ایران نے مزید24 امریکی آفیشلز پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ان میں سابق آرمی چیف آف سٹاف جارج کیسی اور سابق صدر ڈونلد ٹرمپ کے اٹارنی جنرل روڈی جولیانی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں شامل تمام افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں مختلف عہدوں پر کام کیا تھا۔ ان میں متعدد کاروباری افراد اور سیاستدان شامل ہیں۔

افغانستان میں امریکی افواج کے سابق کمانڈر جنرل آسٹن سکاٹ ملر، سابق امریکی وزیر تجارت ولبر راس اور کئی سابق سفیر نئی ایرانی پابندیوں کا نشانہ بنے ہیں۔

تہران حکومت نے یہ نئی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی ہیں، جب اس کے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

ان مذاکرات کے ذریعے 2015کی عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Get in Touch

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Advertisement

spot_imgspot_img

Related Articles

Media Partner

spot_img

Latest Posts

spot_img
spot_img