spot_img

سعودی عرب: حوثی ملیشیا کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ترجمان سعودی سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک سعودی اورایک یمنی شہری شامل ہے جب کہ زخمیوں میں ایک سعودی اور 6 بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل جازان شہر میں داغا گیا جو سمتا کے علاقے میں جاکر گرا جب کہ میزائل حملہ یمن کے شہر صعدہ سے کیا گیا جس میں 12 گاڑیوں اور چنددکانوں کوبھی نقصان پہنچا۔

عرب اتحاد نے حملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فضائی حملے کیے جائیں گے۔

عرب اتحاد کاکہنا ہےکہ اس سے قبل حوثی ملیشیا کی جانب سے نجران شہر پر بھی میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا۔

 

بشکریہ : جیو نیوز

Get in Touch

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

spot_imgspot_img

Related Articles

spot_img

Get in Touch

14,983FollowersFollow

Latest Posts

spot_img