Sunday, June 26, 2022
0 0

روس کا یوکرینی ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ، 6 افراد زخمی

Date:

Share post:

Read Time:1 Minute, 16 Second

روس نے ایک بار پھر یوکرینی ریلوے سٹیشن پر شیلز برسا دیئے، “نی پرو” ائیرپورٹ پر راکٹ حملے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ نیوزی لینڈ نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو88 لاکھ ڈالرزکی فوجی امداد دینےکا اعلان کردیا۔

روس اوریوکرین میں چھڑی جنگ میں کمی نہ آ سکی۔ مشرقی یوکرین کے ریلوے سٹیشن پر پھر شیلنگ کی گئی جس سے 5 لوکو موٹیوز متاثر، ریلوے ٹریکس اور پاور لائنز کو نقصان پہنچا۔ روسی راکٹس نے “نی پرو” ائیر پورٹ پر بھی تباہی مچا دی، حملے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔

ادھر نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے برطانیہ کے ذریعے یوکرین کو 88 لاکھ ڈالرکی فوجی امداد دینے کا اعلان کر دیا، کہا کہ 2 ماہ کیلئے 50
افراد پر مشتمل امدادی ٹیم ” سی 130 ایچ ہرکولیس ٹرانسپورٹ ائیرکرافٹ” پر یورپ جائے گی جو یورپی ڈسٹری بیوشن سینٹرزمیں یوکرین کیلئے ساز و سامان مہیا کرے گی۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے میں بڑا حملہ کرنے کی تیاری شروع کردی جس کے پیش نظر “یوکرینی فورسز “مورچہ بندی کرنے لگیں۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کا مشرق میں ممکنہ نیا حملہ اب تک ہونے والی جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق روسی فورسز نے یوکرین کے دفاع کو توڑنے کے لیے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس خارکیف اور ماریوپل میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

spot_img

Related articles

Cyprus orders six H145M helicopters for its National Guard

The Government of Cyprus has signed a contract with Airbus Helicopters for the purchase of six H145M helicopters...

India test-fires VL-SRSAM missile from Indian Naval Ship off Odisha coast

A vertical-launch, short-range, surface-to-air missile (VL-SRSAM) was successfully tested by the Indian Navy on Friday from a vessel...

Understanding Indian strategic culture

Strategic culture can be defined as a collection of ideas, norms, belief systems, value systems, religious associations and...

Indian Kalwari: Strong Rebuttal by Pakistan Navy

Pak Navy claimed to have warded off an Indian Submarine, Kalwari on 1st March 2022. The activity was...