یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری ہےـ اتحادی فورسز نے مارب اور الجوف ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 اہدافی حملے کیے۔
تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ ایران نواز حوثی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عسکری آپریشن میں عرب اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کی 11 عسکری گاڑیاں تباہ کی جبکہ آپریشن میں 80 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عرب اتحادی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے یمنی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے مسلسل سعودی عرب کی سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔
واضح رہے عرب اتحادی فورسز کی جانب سے جمعہ کی شب بھی مارب اور الجوف ریجن میں اہدافی کارروائیاں کرتے ہوئے حوثیوں کے ڈرون لانچنگ پیڈ کو بھی تباہ کیا گیا تھا جہاں سے وہ سعودی عرب پر دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے حملے کرتے تھے
- Global Defense Insighthttps://defensetalks.com/author/umair/
- Global Defense Insighthttps://defensetalks.com/author/umair/
- Global Defense Insighthttps://defensetalks.com/author/umair/
- Global Defense Insighthttps://defensetalks.com/author/umair/