پاکستان سے اچھے عسکری تعلقات ہیں، امید ہیں یہ جاری رہیں گے، پینٹاگون

USA State Department

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط عسکری تعلقات کے تسلسل کے لیے  پرعزم ہیں۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے حوالے سے امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں،  ہمارے پاکستان سے اچھے عسکری تعلقات ہیں اور ہم ان میں تسلسل کے لیے پرعزم ہیں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا اعتراف ہےکہ  پاکستان اور پاکستانی عوام ملک میں دہشت گرد حملوں سے متاثر ہوئے ہیں اور پاکستان کا خطے میں بنیادی کردار رہا ہے۔

پینٹاگون ترجمان سے جب عمران خان کے پاکستانی حکومت کی تبدیلی میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزام اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے معذرت کرلی۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ  میں پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں کروں گا۔

فوجی مداخلت کے سوال کے جواب میں بھی جان کربی نےکہا کہ وہ پاکستان میں اندرونی سیاست پر کوئی بات نہیں کریں گے۔

Website |  + posts

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest News

Subscribe our newsletter

Sign up our newsletter to get update information, news and free insight.