spot_img
spot_img

یوکرین پر حملہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنی ہو گی، امریکی صدر کی روس کو دھمکی

جو بائیڈن نے روس کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی  روس کو جانی اورمعاشی نقصان کی صورت قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایران کے جوہری معاہدے پر بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بات چیت پر ہار ماننے کا یہ وقت نہیں، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے۔

امریکی حکام نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور روسی صدر جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ روس نے 2014 میں اس طرح کی حکمت عملی کریمیا میں اختیار کی تھی۔

 

امریکہ کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔

دوسری جانب روس نے واشنگٹن حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

Get in Touch

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Advertisement

spot_imgspot_img

Related Articles

Media Partner

spot_img

Latest Posts

spot_img